Ism (Noun) ki tareef (Definition).
Ism ki mukhtalif qismen mukhtalif lihaz se.
Ismein ki mukhtalif aksam ki tarif aur unki misalen.
_________________
Definition of ISM .
Different types of ISM in different ways and their Examples.
______________
اسم کیا ہے ؟
اسم کے مختلف اقسام مختلف لحاظ سے کیا ہیں ؟
ان کی تعریف اور ان کی مثالیں ..؟
____________________
اسم کیا ہے (اسم کی تعریف)
اسم وہ کلمہ ہے جس سے کسی جگہ، کسی چیز، کسی شخص ، یا کسی کیفیت کے نام کو بتلائے ۔
یعنی دنیا میں جتنے بھی نام ہیں سبھی اسم ہیں ۔
-----------------------------------------------
مختلف اعتبار یا لحاظ سے اسم کی مختلف قسمیں ہیں-
معنے کے اعتبار سے
جنس کے اعتبارسے
گنتی کے اعتبار سے
بناوٹ کے اعتبار سے
--------------------------------------------------
معنےکے اعتبار سےاسم کی دو قسمیں ہیں-
( ١ ). اسم معرفہ (خاص)
( ٢ ). اسم نکرہ (عام)
(١) اسم معرفہ(خاص)
اسم معرفہ:- اسم معرفہ ایسے اسم کو کہتے ہیں جو کسی خاص شخص، خاص جگہ یا خاص چیز وغیرہ کے نام کو بتائے۔ اسم معرفہ کو اسم خاص بھی کہا جاتا ہے۔
مثلا: احمد ، دہلی، ایشیا، گملا وغیرہ۔
(٢ ) اسم نکرہ
اسم نکرہ :- اسم نکرہ اس اسم کو کہتے ہیں جو کسی عام شخص، عام جگہ، عام چیز کے نام کو ظاہر کرے۔ اسم نکرہ کو اسم عام بھی کہا جاتا ہے۔
مثلاً:- قلم، طالب علم، ڈاکٹر، گائے، دریا-
پہاڑ، چاقو، گھڑی، مدرسہ، مسجد وغیرہ۔
----------------------------------------------------
جنس کے لحاظ سے اسم کی دو قسمیں ہیں-
(١) مذکر (٢ ) مونث
(١) مذکر
مذکر:- مذکر وہ اسم ہے جو نر کے لیے بولا جائے۔ یعنی نر جنس والے اسم کو مزکر کہتے ہیں۔
مثلاً:- مرد، بادشاہ، بیٹا، نوکر ہاتھی، نانا، لوہار، اونٹ وغیرہ۔
(٢ ) مونث
مونث: مونٹ وہ اسم ہے جو مادہ کے لئے بولا جائے۔ یعنی مادہ جنس والے اسم کو مونث کہتے ہیں۔
مثلاً:- عورت، بہن، بیٹی، نوکرانی، نانی، لوہارن، اونٹنی وغیرہ
----------------------------------------------
گنتی کے لحاظ سے اسم کی دو قسمیں ہیں
(١) واحد ( ٢) جمع
(١) واحد
واحد:- واحد وہ اسم ہے جو کسی اسم کے صرف ایک عدد کو ظاہر کرے۔
مثلاً:- مکان، طوطا، دوا، مدرسہ، مسجد وغیرہ
(٢) جمع
جمع:- جمع وہ اسم ہے جو کسی اسم کے ایک سے زیادہ تعداد کو ظاہر کرے۔
مثلاً:- مکانات، تخائف، ادویہ، مدارس، مساجد وغیرہ
جمع الجمع
جمع الجمع اس اسم کو کہتے ہیں جو جمع کا جمع ہو۔
مثلاً:- اخبارات وغیرہ
اسم جمع:-– اسم جمع وہ اسم ہے جو کسی گروہ یا مجموعہ کو ظاہر کرے۔ اسے اسم جمع واحد بولاجاتا ہے جمع نہیں۔
مثلاً:- فوج، ریوڑ وغیرہ
----------------------------------------------
بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی تین قسمیں ہیں ۔
(١) اسم جامد (٢) اسم مصدر (٣)اسم مشتق
(١) اسم جامد
اسم جامد وہ اسم ہے جو نہ کسی کام کا نام ہو، نہ خود کسی مصدر سے بنا ہو اور نہ ہی اس سے اور کلمے بن سکتے ہوں ۔
مثلا:- پتھر، چونا، میز، کتاب، قلم وغیرہ۔
(٢ ) اسم مصدر
اسم مصدر وہ اسم ہے جو کسی کام کے نام کو زمانہ کے تعلق کے بغیر ظاہر کرے. ایسے اسم خود کسی کلمے سے نہیں بنتے ہیں لیکن ان سے بہت سے کلمے بنتے ہیں۔ ان اسموں کے آخر میں ‘نا’ ہوتا ہے.
مثلا:- لکھنا، سمجھنا، سکھانا، تیرنا، اڑنا، دھونا، کھانا، پینا وغیرہ
(٣) اسم مشتق
اسم مشتق وہ اسم ہے جو کسی مصدر سے بنا ہو۔ مثلا پکڑنا سے پکڑ، پکڑنے والا وغیرہ۔ لکھنے سے لکھائی، لکھنے والا، لکھا ہوا وغیرہ۔